دنیا - 05 دسمبر 2025
ندا یاسر: ڈیلیوری بوائز اکثر جھوٹ بول کر پورے پیسے لیتے ہیں
انٹرٹینمنٹ - 03 دسمبر 2025
ٹی وی میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ گھر پر کھانا پہنچانے والے ڈیلیوری بوائز اکثر یہ جھوٹ بولتے ہیں کہ ان کے پاس کھلے پیسے نہیں ہیں، جس کی وجہ سے وہ انہیں پورے بل کے پیسے ادا کر دیتی ہیں۔
ندا کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں وہ اداکاراؤں سے گفتگو کرتے ہوئے اس مسئلے کا ذکر کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ڈیلیوری بوائے کہتا ہے کہ پاس کھلے پیسے نہیں ہیں، تو یہ غلط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں اگر میرے پاس بھی کھلے پیسے نہ ہوں تو میں اسے کھڑا رکھتی ہوں اور ڈرائیور کو کھلا کروانے بھیجتی ہوں، تاکہ اگلی بار وہ جھوٹ نہ بولیں۔
ندا یاسر کے بیان پر دیگر اداکاراؤں نے اتفاق کیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی رائے منقسم رہی۔
کچھ نے ندا کی بات سے اتفاق کیا، جبکہ بعض نے کہا کہ ڈیلیوری بوائز روزانہ اچھی کمائی کر لیتے ہیں، اس لیے کچھ اضافی پیسے دینے میں کوئی حرج نہیں۔
دیکھیں

