پاکستان - 10 مارچ 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا بارڈر کسٹم ڈیوٹی کی سخت نگرانی اور تجارتی اصلاحات تیز کرنے پر زور
کاروبار - 03 دسمبر 2025
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کسٹم ڈیوٹی اور تجارتی شعبے میں اصلاحات سے متعلق ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پر اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرحدی تجارت اور ڈیوٹی وصولی کے نظام پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ دوطرفہ تجارت اور ٹرانزٹ راہداری کے تحت آنے والی مصنوعات کی کسٹم ڈیوٹی کی مؤثر نگرانی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صنعتی ترقی اور تجارت کو بڑھانے کے لیے شعبہ وار مسائل اور مخصوص تجاویز کی نشاندہی ناگزیر ہے۔
شہباز شریف نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے مؤثر استعمال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فنڈ کو ریسرچ اور ٹریننگ کے ذریعے برآمدی صلاحیت بڑھانے کے لیے استعمال نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ برآمدات و درآمدات سے متعلق اصلاحاتی تجاویز ناقابلِ اعتماد اندازوں کے بجائے ٹھوس اعداد و شمار پر مبنی ہونی چاہئیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مقامی صارفین کے لیے مصنوعات کی پیداواری لاگت کم کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، جب کہ منظور شدہ قومی ٹیرف پالیسی کو انہوں نے ایک انقلابی اقدام قرار دیا جو صنعتی پیداوار میں اضافہ اور کاروبار کو مقامی و عالمی مارکیٹ میں مسابقتی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
دیکھیں

