پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ٹیکس کی بلند شرح کا انکشاف

news-banner

کاروبار - 03 دسمبر 2025

اسلام آباد: پاکستانی شہریوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر ادا کیے جانے والے مجوعی ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

 

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 37 فیصد, یعنی 96 روپے 28 پیسے ٹیکسز کی صورت میں وصول کیے جا رہے ہیں۔

 

اسی طرح ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 34 فیصد ٹیکس شامل ہے، جو کہ 94 روپے 92 پیسے بنتا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر عائد یہ ٹیکسز کسٹم ڈیوٹی، پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ لیوی کی مد میں وصول کیے جاتے ہیں۔