پاکستان - 10 مارچ 2026
یوٹیوب نے نیا ’ری کیپ‘ فیچر متعارف کرایا، سال بھر کی ویڈیو ہسٹری ایک نظر میں
تازہ ترین - 03 دسمبر 2025
یوٹیوب نے ایک نیا فیچر "یوٹیوب ری کیپس" متعارف کرا دیا ہے، جو صارفین کو سال بھر میں دیکھی جانے والی ویڈیوز، موضوعات اور چینلز کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرے گا۔
اس فیچر میں اسٹوریز جیسے اسٹائل کا استعمال کیا گیا ہے، جس میں 12 مختلف کارڈز شامل ہیں۔ ہر کارڈ پر کلک کرکے صارف پورے سال کی اپنی یوٹیوب ہسٹری بآسانی دیکھ سکتا ہے۔
یہ فیچر یوٹیوب ایپ کے You (یو) ٹیب میں دستیاب ہے۔ اگر آپ کا ری کیپ تیار ہے تو سب سے اوپر ایک نمایاں ری کیپ بینر دکھائی دے گا۔
مزید برآں، آپ اسے youtube.com/recap پر جاکر بھی دیکھ سکتے ہیں، بشرطیکہ کمپنی نے آپ کے اکاؤنٹ کا ری کیپ تیار کیا ہو۔
اگر کسی صارف نے سال کے دوران کم از کم 10 گھنٹے موسیقی یوٹیوب پر سنی ہے تو میوزک سے متعلق سمریز بھی ری کیپ کا حصہ بنیں گی۔
یہ فیچر ابھی دنیا کے تمام علاقوں میں دستیاب نہیں، مزید یہ کہ یہ بچوں کے اکاؤنٹس پر بھی فعال نہیں ہوگا۔
دیکھیں

