تازہ ترین - 10 مارچ 2026
تحقیق: پری ٹین بچوں میں اسمارٹ فون کے جلد استعمال سے موٹاپا، نیند میں کمی اور ڈپریشن کے خطرات بڑھ سکتے ہیں
تازہ ترین - 03 دسمبر 2025
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پری ٹین عمر کے بچوں (9 سے 12 سال) میں اسمارٹ فون رکھنے اور اسے باقاعدگی سے استعمال کرنے سے ذہنی اور جسمانی صحت کے متعدد مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
یونیورسٹی آف پینسلوینیا کی تحقیق، جو Pediatrics جرنل میں شائع ہوئی، میں 10 ہزار سے زیادہ 12 سالہ بچوں کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں کچھ بچوں کے پاس اسمارٹ فون تھا جبکہ کچھ کے پاس نہیں تھا۔
نتائج کے مطابق، جن بچوں کے پاس 12 سال کی عمر تک اسمارٹ فون تھا، اُن میں ڈپریشن کا خطرہ 31 فیصد زیادہ، موٹاپا 40 فیصد زیادہ، اور ناکافی نیند کے امکانات 62 فیصد زیادہ پائے گئے۔
ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ جتنا جلدی بچہ اسمارٹ فون استعمال کرنا شروع کرتا ہے، اُس کی صحت پر منفی اثرات کا امکان اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔
دیکھیں

