پاکستان - 09 مارچ 2026
روسی ایتھلیٹ نے ہاٹ ایئر بیلون میں 1800 میٹر بلندی پر فٹبال کھیل کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
کھیل - 03 دسمبر 2025
روس کے ایک مشہور ایتھلیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فضاء میں سب سے زیادہ بلندی پر فٹبال کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔
ایتھلیٹ کے مطابق یہ میچ 1800 میٹر یعنی تقریباً 5900 فٹ کی بلندی پر ایک ہاٹ ایئر بیلون میں ہوا، جہاں وہ اور ان کی ٹیم معلق چھوٹے گراؤنڈ میں کھیلتے رہے۔
سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی بیلون کی ٹوکری میں گیند کو انتہائی احتیاط کے ساتھ ایک دوسرے کو پاس کر رہے ہیں، جبکہ نیچے پھیلی زمین کا دلکش منظر بھی نظر آ رہا ہے۔ ایک طیارہ بھی مسلسل بیلون کے گرد چکر لگا رہا تھا۔
روسی ایتھلیٹ کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ہاٹ ایئر بیلون میں اتنی بلندی پر باقاعدہ فٹبال میچ کھیلا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ کارنامہ نہ صرف جسمانی مہارت بلکہ زبردست اعصابی مضبوطی کا بھی تقاضا کرتا ہے، کیونکہ تیز ہوا اور محدود جگہ کھیل کو مزید مشکل بنا دیتی ہے۔
انٹرنیٹ صارفین نے اس دعوے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ بہت سے لوگ اسے بہادری اور جدت کی مثال قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ اسے غیر ضروری خطرہ مول لینے کے مترادف کہہ رہے ہیں۔ تاہم، یہ منفرد تجربہ عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔
دیکھیں

