تازہ ترین - 14 دسمبر 2025
بلاول بھٹو: 18ویں ترمیم اور صوبائی حقوق کا دفاع آج کے دور کی سب سے بڑی ضرورت
پاکستان - 03 دسمبر 2025
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم اور صوبائی حقوق کا تحفظ آج کے دور کی سب سے اہم ضرورت ہے، کیونکہ انہی اختیارات کے تحت صوبوں میں صحت اور عوامی فلاح کے بڑے منصوبے ممکن ہیں۔
ایس آئی یو ٹی کے نئے یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلام آباد حکومت چاہتی ہے کہ صوبوں کا تعلیم اور آبادی کنٹرول کا اختیار واپس لے لیا جائے، جس کے اثرات صوبوں کی کارکردگی پر مرتب ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم ہی صحت کے شعبے کو چلانے کا بہترین راستہ ہے اور پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنے حقوق کا دفاع کرے گی۔
بلاول بھٹو نے سندھ میں فائیو اسٹار ہوٹل کو فائیو اسٹار اسپتال میں تبدیل کرنے کو قابل تحسین اقدام قرار دیا اور کہا کہ سندھ میں دنیا کا سب سے بڑا دل کے اسپتال کا نیٹ ورک موجود ہے جو پسماندہ طبقے کی خدمت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کے حقوق اور وسائل پر جاری بحث کا بہترین جواب سندھ کے ہیلتھ سیکٹر کا پروگرام ہے، جس میں این آئی سی وی ڈی سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔
18ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت نے ایس آئی یو ٹی کے ساتھ پارٹنرشپ کر کے پورے صوبے میں مفت اور مربوط صحت کا نیٹ ورک قائم کیا ہے، جس سے عوام کو دل کی بیماریوں، بون میرو اور کینسر کے علاج سمیت وسیع صحت کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبوں کے حقوق کی مضبوطی اور عوامی فلاح کے لیے یہ اقدامات سب سے بہترین مثال ہیں اور یہ پروگرام سندھ میں عوام تک صحت کی بہترین سہولیات پہنچانے کی ذمہ داری پوری کر رہا ہے۔
دیکھیں

