کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، آصف زرداری اور شہباز شریف نے استقبال کیا

news-banner

پاکستان - 03 دسمبر 2025

کرغزستان کے صدر اسلام آباد دو روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے۔ ان کے اعزاز میں گن سلیوٹ پیش کیا گیا۔ صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے مہمان صدر کا باقاعدہ استقبال کیا۔

 

اس موقع پر دونوں ممالک کے پرچم تھامے بچوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ وفاقی کابینہ کے ارکان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی کرغزستان کے صدر کے استقبال کے لیے موجود تھے۔