دنیا - 05 دسمبر 2025
بحرینی نیشنل گارڈ کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات
پاکستان - 03 دسمبر 2025
بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتِ حال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے موجودہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
مہمان جنرل نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا، جبکہ فیلڈ مارشل نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور تمام شعبوں میں بحرین کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کو اجاگر کیا۔
دیکھیں

