پنجاب میں دھند اور فضائی آلودگی کی شدت برقرار؛ موٹر وے ایم-5 بند، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں چوتھے نمبر پر

news-banner

تازہ ترین - 04 دسمبر 2025

پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موٹر وے ایم-5 اوچ شریف سے ظاہر پیر تک ٹریفک معطل کر دی گئی۔ 

 

قومی شاہراہوں پر بھی حدِ نگاہ کم ہو گئی ہے۔

 

موٹر وے پولیس کے ترجمان نے ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

 

 صوبے کے کئی شہروں میں سموگ اور فضائی آلودگی بھی برقرار رہی، جہاں گوجرانوالہ میں اے کیو آئی 312، سیالکوٹ میں 288 اور بہاولپور میں 255 ریکارڈ کیا گیا۔

 

 لاہور کا اے کیو آئی 194 رہا، جس سے یہ شہر دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔