شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند برقرار

news-banner

تازہ ترین - 04 دسمبر 2025

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے۔

 

 4 دسمبر کی رات سے 5 دسمبر تک کمزور مغربی ہوا کا سلسلہ شمالی علاقوں کو متاثر کرے گا، جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

 

 

دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ اور بٹگرام میں بھی اسی دوران بارش یا برفباری کا امکان ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

 

 پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے لاہور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، نارووال، گجرانوالہ اور پشاور، مردان، صوابی، ڈی آئی خان میں حدِ نگاہ کم رہنے کا خدشہ ہے۔

 

بابوسر اور قریبی علاقوں میں برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور ممکنہ بندش کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ بالائی علاقوں میں دن کے وقت درجۂ حرارت میں 1 سے 3 ڈگری کمی متوقع ہے۔