تازہ ترین - 02 مارچ 2026
بلاول بھٹو زرداری: سندھ نے ریکارڈ ٹیکس جمع کر کے وفاق کی مشکلات میں حصہ ڈالا، صحت کے شعبے میں این آئی سی وی ڈی مثال قائم
پاکستان - 05 دسمبر 2025
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ نے اس سال ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا اور وفاق کی مالی مشکلات میں اپنا حصہ ڈالا۔
شہر قائد میں این آئی سی وی ڈی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ جناح ہسپتال کے بعد این آئی سی وی ڈی ایک اور اعلیٰ مثال ہے، جو ممکن نہیں تھی اگر ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر عمل نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری اپنے شہر کو بہت پسند کرتے ہیں اور یہاں کی خیراتی کمیونٹی ملک کی سب سے بڑی ہے۔ بلاول نے اٹھارویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں ہونے والے کام کی بھی تعریف کی اور کہا کہ مالی وسائل صوبوں کو دینا غلطی نہیں تھی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ سندھ نے ایف بی آر کے ریکارڈ توڑ کر ٹیکس وصولی کی، اور صوبہ سندھ وفاق کے لیے مزید ٹیکس جمع کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اگر وفاق کا ہدف پورا نہ ہو سکا تو سندھ اپنے وسائل سے اسے پورا کرے گا۔
بلاول نے بتایا کہ سال 2024 میں بلوچستان سے 84 ہزار، خیبرپختونخوا سے 16 ہزار اور پنجاب سے 35 ہزار سے زائد افراد نے این آئی سی وی ڈی سے مفت علاج حاصل کیا۔
دیکھیں

