تازہ ترین - 02 مارچ 2026
وزیر دفاع خواجہ آصف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد
پاکستان - 05 دسمبر 2025
وزیر دفاع خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) کی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ قوم کے غیر معمولی خدمات انجام دینے والوں کو اعلیٰ اعزازات سے سرفراز کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی CDF تعیناتی کے ساتھ ساتھ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں دو سالہ توسیع پر بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور ان کی قیادت پر فخر کرتی ہے اور دعا کی کہ اللہ انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دی ہے اور وزارت دفاع نے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسی طرح ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
دیکھیں

