World

انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو 75 سالہ سفارتی تعلقات کے موقع پر پاکستان پہنچ گئے

انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو 75 سالہ سفارتی تعلقات کے موقع پر پاکستان پہنچ گئے
۲۸۱ دن پہلے

اسلام آباد: پاک انڈونیشیا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

 

صدر کی آمد پر نور خان ائیر بیس پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان کا استقبال کیا، جس کے موقع پر انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔

 

دو روزہ دورے کے دوران صدر پرابوو سو بیانتو سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیات، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں پر بات چیت ہوگی۔

 

 

 اس دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

 

یہ دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے انڈونیشیا کے صدر کو دورے کی دعوت دینے کے بعد عمل میں آیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں