World

اٹلی میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد محدود کرنے،حجاب پر پابندی کے قانونی اقدامات کااعلان

اٹلی میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد محدود کرنے،حجاب پر پابندی کے قانونی اقدامات کااعلان
۶ گھنٹے پہلے

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے  سکولوں میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد محدود کرنے اور برقع و حجاب سے متعلق پابندی کے لیے قانونی اقدامات تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جارجیا میلونی نے اپنی جماعت برادرز آف اٹلی (FdI) کی نوجوان تنظیم کے زیر اہتمام نیشنل یوتھ فیسٹیول فینکس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اطالوی بچوں کو اپنے ہی کلاس رومز میں اقلیت ہونے کا احساس نہیں ہونا چاہیے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال قابلِ قبول نہیں کہ کسی اطالوی کلاس میں مقامی بچے صرف اس وجہ سے خود کو ایک کونے تک محدود محسوس کریں کہ وہ تعداد میں اقلیت بن گئے ہیں۔

 

جارجیا میلونی نے بتایا کہ حکومت اسکولوں میں برقع اور حجاب پر پابندی عائد کرنے کے لیے قانونی اقدام بھی کرے گی۔

 

مجوزہ اقدامات کے تحت غیر ملکی طلبہ کے والدین کے لیے اطالوی زبان سیکھنا بھی لازمی قرار دینے کی تجویز ہے، خاص طور پر ان والدین کے لیے جن کے بچوں کو اطالوی اسکول کے نظام میں گھلنے ملنے اور تعلیم کے دوران مشکلات کا سامنا ہے۔

 

اطالوی وزیراعظم کے مطابق حکومت کی جانب سے تیار کیے جانے والے یہ اقدامات جلد وزرا کی کونسل کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں