اداکار منیب بٹ کا روحانی اور خاندانی پس منظر مداحوں کے دل جیت گیا

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 09 دسمبر 2025

ابھرتے ہوئے اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی شخصیت کے روحانی اور خاندانی پہلوؤں پر کھل کر بات کی، جس نے مداحوں کو ان کے ایک نئے اور دلنشین روپ سے روشناس کرایا۔

 

منیب بٹ نے بتایا کہ ان کا پورا خاندان مذہبی ہے، خاص طور پر ان کی والدہ پنج وقتہ نمازی اور تہجد گزار ہیں۔

 

 انہوں نے کہا کہ بچے کی پہلی درس گاہ ماں کی گود ہوتی ہے، اور مجھے ایسی ایمان بھری گود ملی جس نے میری روح کو سیراب کر دیا۔

 

اداکار نے اپنے مذہبی رجحانات کے حوالے سے کہا کہ وہ اور ان کا خاندان نیک کاموں کی تشہیر کے قائل نہیں ہیں کیونکہ اللہ ہر نیت سے آگاہ ہے۔

 

 تاہم اگر وہ اپنی عبادت یا نیک عمل کی ویڈیو شیئر کرتے ہیں تو مقصد یہ ہوتا ہے کہ کوئی شخص اس سے متاثر ہو کر اچھا کام شروع کرے، جو ان کے لیے صدقہ جاریہ بن جائے۔

 

روحانیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے منیب بٹ نے کہا کہ لوگ اکثر پوچھتے ہیں "اللہ کہاں ہے؟"، تو وہ جواب دیتے ہیں کہ اللہ کی مدد مشکل آنے سے پہلے پہنچ جاتی ہے۔

 

ان کے اس کھلے اور مثبت موقف کو مداحوں نے بے حد سراہا اور انہیں نیک خواہشات بھیجیں۔