دنیا - 03 مارچ 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: امن قائم رکھنے میں وسائل کی کمی رکاوٹ نہیں بنے گی
پاکستان - 09 دسمبر 2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے وسائل کی کمی کسی بھی صورت میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔
انہوں نے یہ بات کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کہی، جس میں سی ٹی ڈی کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں 186 ڈیٹیکٹیوز کو 638 مستقل فیلڈ آپریٹرز میں تبدیل کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔ فیلڈ آپریٹرز سائبر پیٹرولنگ، انٹیلیجنس، سرویلنس اور فیلڈ آپریشنز انجام دیں گے۔
ضلعی سطح پر سی ٹی ڈی کی توسیع پر 4 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے پشاور میں نئے سی ٹی ڈی ریجنل ہیڈکوارٹرز کے قیام کی اصولی منظوری دی اور 21 اضلاع میں سی ٹی ڈی دفاتر کے منجمد ترقیاتی منصوبوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔
سی ٹی ڈی کی گاڑیوں، جدید آلات اور اسلحہ کی فراہمی کے لیے 7 ارب 77 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سی ٹی ڈی اصلاحات، بھرتیوں اور انفراسٹرکچر منصوبوں پر ٹائم لائنز کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور تعمیراتی منصوبوں میں سیفٹی پروٹوکولز پر مکمل عمل ہو۔
دیکھیں

