تازہ ترین - 02 مارچ 2026
امریکی صدر ٹرمپ بھارت سے چاول کی درآمدات پر سخت ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ دے دیا
دنیا - 09 دسمبر 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ وہ بھارت سے زرعی درآمدات، خاص طور پر چاول، پر سخت نئے ٹیرف عائد کر سکتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں کسانوں کے لیے اربوں ڈالر کے امدادی منصوبے کے اعلان کے دوران صدر ٹرمپ نے بھارت اور کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی چاولوں کی درآمدات امریکی کسانوں کے لیے نقصان دہ ہیں اور ضرورت پڑنے پر ٹیرف کے ذریعے فوری کارروائی کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی مارکیٹ میں بھارتی چاولوں کی ’ڈمپنگ‘ برداشت نہیں کی جائے گی اور حکومت کسانوں کو مضبوط بنانے کے لیے ٹیرف کو مؤثر ہتھیار کے طور پر استعمال کرے گی۔
صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ کسانوں کے لیے 12 ارب ڈالر کی نئی امداد فراہم کی جائے گی، جو دیگر ممالک پر عائد کیے گئے ٹیرف سے حاصل ہونے والی آمدنی سے پوری کی جائے گی۔
علاوہ ازیں، کینیڈا سے درآمد ہونے والی کھاد پر بھی ممکنہ ٹیرف کا عندیہ دیا گیا۔
دیکھیں

