World

جاپان کے جزیرے کیوشو میں 7.1 شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری

جاپان کے جزیرے کیوشو میں 7.1 شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری
۱ منٹ پہلے

جاپان کے جزیرے کیوشو میں 7.1 شدت کا طاقت ور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد جاپانی محکمۂ موسمیات نے ایک میٹر تک بلند سونامی لہروں کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

 

جاپانی وزیرِاعظم سانائے تاکائچی نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں عمارتوں کے گرنے، متعدد افراد کے زخمی ہونے اور بعض علاقوں میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اور متعلقہ ادارے امدادی و بحالی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

 

جاپانی محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت جاپان کے شنڈو اسکیل پر ممکنہ طور پر بلند ترین ریڈنگز میں شمار کی جا رہی ہے، جبکہ تمام متعلقہ ادارے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں