World

نیتن یاہو کے دورہ امریکاکے خلاف واشنگٹن میں مظاہرہ،گرفتاری کا مطالبہ

نیتن یاہو کے دورہ امریکاکے خلاف واشنگٹن میں مظاہرہ،گرفتاری کا مطالبہ
۱ منٹ پہلے

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے امریکا کے دورے کے خلاف واشنگٹن ڈی سی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

 

مظاہرے کے دوران امریکی مظاہرین نے امریکا کی اسرائیل کی حمایت کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے اور فلسطینی پرچم بھی لہرائے۔

 

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ امریکی حکومت عالمی فوجداری عدالت (ICC) کے وارنٹ پر عمل کرتے ہوئے نیتن یاہو کو گرفتار کرے۔

 

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات شیڈول ہے۔

 

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ نیتن یاہو کو امریکا میں قیام کے دوران گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں