World
سابق وزیراعظم بنگلادیش خالدہ ضیا کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل
بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی صحت بگڑنے کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق 80 سالہ خالدہ ضیا سانس کی مشکلات اور دیگر طبی پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔
میڈیکل بورڈ کے مطابق انہیں نظام تنفس اور دیگر اعضاء کی معاونت کے لیے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
خالدہ ضیا 23 نومبر سے اسپتال میں داخل ہیں، ان کے دل میں مستقل پیس میکر نصب ہے اور وہ پہلے بھی اسٹنٹس لگوا چکی ہیں۔
خالدہ ضیا مئی میں لندن سے علاج کے بعد وطن واپس آئی تھیں اور تب سے ایور کیئر اسپتال میں باقاعدہ طبی معائنوں سے گزر رہی ہیں۔
ان کے اہلِ خانہ، بشمول طارق رحمان اور زبیدہ رحمان، ڈاکٹرز سے مسلسل رابطے میں ہیں اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہ ہیں۔