World
ایرانی منجمد اثاثوں سے امریکی زرعی اشیا خریدنے کا دعویٰ بے بنیاد ہے، باقر قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے غیر منجمد اثاثوں سے امریکی زرعی مصنوعات خریدنے کی بات بے بنیاد ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران صرف وہی فصل کاٹ رہا ہے جو امریکا نے خود بوئی تھی، اور یہ فصل دہائیوں پر محیط بداعتمادی کی شکل میں سامنے آئی ہے۔
باقر قالیباف نے امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن بظاہر صرف سویا بین، وعدہ خلافی اور تلخ بیانات ہی برآمد کرتا ہے۔