Breaking News
جاپان نے متعارف کروائی ’انسانی واشنگ مشین‘، نہانے کے لیے اب انگلی تک نہیں ہلانی پڑے گی
جاپانی کمپنی سائنس کارپوریشن نے ایک جدید ’انسانی واشنگ مشین‘ ایجاد کی ہے جو نہانے کے عمل کو مکمل خودکار بناتی ہے۔
مشین میں انسان گرم ماحول میں بند ہوتا ہے اور پانی ڈالنے، صابن لگانے اور جسم کی صفائی کا تمام عمل مشینی آلات خود انجام دیتے ہیں۔
صارف کو نہانے کے لیے ایک بھی انگلی نہیں ہلانی پڑتی، اور مشین من پسند گانے بھی بجاتی ہے۔
یہ مشین صرف 15 منٹ میں انسان کو مکمل طور پر صاف اور تازہ کر دیتی ہے، اور جاپان کے کئی حمام و ہوٹلوں میں اب یہ نصب کی جا چکی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ انسان کو جسمانی اور روحانی دونوں لحاظ سے پاک صاف کرتی ہے۔