تازہ ترین - 02 مارچ 2026
آئی ایم ایف اصلاحات کوئی نئی شرائط نہیں، پہلے سے طے شدہ ایجنڈے کا تسلسل ہیں: وزارتِ خزانہ
کاروبار - 14 دسمبر 2025
وزارتِ خزانہ نے آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت جاری اصلاحاتی اقدامات پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز (MEFP) میں شامل نکات کسی قسم کی نئی یا اچانک عائد کی گئی شرائط نہیں بلکہ پہلے سے منظور شدہ اصلاحاتی فریم ورک کا تسلسل ہیں۔
وزارت کے مطابق حکومتِ پاکستان نے پروگرام کے آغاز میں ہی اپنی اصلاحاتی تجاویز آئی ایم ایف کو پیش کر دی تھیں، جنہیں مرحلہ وار ایم ای ایف پی کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
یہ اصلاحات معاشی استحکام اور دیرپا ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ہر آئی ایم ایف جائزے میں طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے اضافی اقدامات شامل کرنا معمول کا عمل ہے۔
سرکاری ملازمین کے اثاثہ جات کی اشاعت، نیب کی خودمختاری، اور صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو مالی معلومات تک رسائی جیسے اقدامات پہلے ہی ای ایف ایف پروگرام کا حصہ تھے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق غیر رسمی ذرائع کی حوصلہ شکنی سے ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ مقامی بانڈ مارکیٹ، شوگر سیکٹر، ایف بی آر اصلاحات اور ڈسکوز کی نجکاری بھی حکومت کے اپنے اصلاحاتی اقدامات ہیں۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ ایم ای ایف پی میں شامل تمام اصلاحات حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے سے طے شدہ منصوبے کا فطری حصہ ہیں، اور انہیں نئی یا غیر متوقع شرائط قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔
دیکھیں

