World

بگرام ایئر بیس پر فوجی تیاریوں کا طالبان دعویٰ جھوٹا نکلا، واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ

بگرام ایئر بیس پر فوجی تیاریوں کا طالبان دعویٰ جھوٹا نکلا، واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ
۱۹۴ دن پہلے

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے طالبان رجیم کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے کہ بگرام ایئر بیس پر جدید فوجی سازوسامان تیار کیا جا رہا ہے۔

 

 رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر اور دیگر شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ بگرام میں نہ تو جنگی طیارے بنائے جا رہے ہیں اور نہ ہی بکتر بند گاڑیوں کی تیاری جاری ہے۔

 

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق طالبان نے ناکارہ طیاروں اور پرانی فوجی گاڑیوں پر صرف نیا رنگ کر کے انہیں رن وے پر کھڑا کیا ہے اور سوشل میڈیا پر انہیں عسکری طاقت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

 

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کی جانب سے جنگی مشقیں، طیاروں کی مرمت اور عسکری پریڈز محض پروپیگنڈا ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق امریکا میں مختلف تحقیقی ادارے بگرام ایئر بیس کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، خاص طور پر افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی فوجی سازوسامان کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

 

 امریکی حکام کے مطابق انخلا کے وقت افغانستان میں تقریباً 7.1 ارب ڈالر مالیت کا فوجی سامان چھوڑا گیا تھا۔

 

واشنگٹن پوسٹ نے مزید کہا کہ طالبان اپنی سیکیورٹی ضروریات کے لیے غیر منظم مسلح گروہوں پر انحصار کر رہے ہیں، جس سے یہ خدشہ مزید بڑھ گیا ہے کہ افغانستان دہشت گرد گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن سکتا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں