World

امریکا ایران معاہدے کے تحت آئی اے ای اے کو ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی ملے گی، رافیل گروسی

امریکا ایران معاہدے کے تحت آئی اے ای اے کو ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی ملے گی، رافیل گروسی
۱ گھنٹے پہلے

اقوامِ متحدہ کے جوہری نگران ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان عبوری امن معاہدے کے تحت آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو ایران کی جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل ہوگی۔

 

 جاپان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے معائنہ کاروں کی رسائی ضروری ہے اور امید ہے کہ وہ جلد ایران میں اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال سکیں گے۔ 

 

رافیل گروسی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران میں ایک مضبوط تصدیقی نظام قائم کرنا ناگزیر ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ملک جوہری ہتھیار تیار نہ کرے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ صرف اعلانات کافی نہیں بلکہ مؤثر نگرانی ہی اعتماد کی بنیاد بن سکتی ہے، جبکہ ایران اس سے قبل عندیہ دے چکا ہے کہ پابندیاں ختم ہونے اور حتمی معاہدے تک بعض اہم جوہری تنصیبات غیر ملکی معائنہ کاروں کے لیے بند رہیں گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں