World

امریکی سپریم کورٹ نے ہیٹی اور شام کے تارکین وطن کا عارضی تحفظ ختم کرنے کی اجازت دے دی

امریکی سپریم کورٹ نے ہیٹی اور شام کے تارکین وطن کا عارضی تحفظ ختم کرنے کی اجازت دے دی
۱ گھنٹے پہلے

امریکی سپریم کورٹ نے 6 کے مقابلے میں 3 ووٹوں سے فیصلہ دیتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کو ہیٹی اور شام کے تارکین وطن کا عارضی تحفظ (TPS) ختم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ 

 

اس فیصلے کے بعد ساڑھے 3 لاکھ سے زائد افراد کی ملک بدری کا راستہ ہموار ہوگیا ہے، جن میں تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار ہیٹی اور 6 ہزار شامی شہری شامل ہیں، جو جنگ یا قدرتی آفات کے باعث کئی برسوں سے قانونی طور پر امریکا میں مقیم تھے۔ 

 

جسٹس سیموئل ایلیٹو نے فیصلے میں کہا کہ وفاقی عدالتوں کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ یہ جائزہ لیں کہ متعلقہ ممالک واپسی کے لیے محفوظ ہیں یا نہیں، جبکہ عدالت نے نسلی امتیاز سے متعلق درخواست گزاروں کا مؤقف بھی مسترد کر دیا۔ 

 

دوسری جانب عالمی فلاحی تنظیموں نے اس فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے تارکین وطن کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں