World

اسرائیلی امریکن کانٹینٹ کری ایٹر نے پاکستان کو دنیا کا بہترین ملک قرار دے دیا

اسرائیلی امریکن کانٹینٹ کری ایٹر نے پاکستان کو دنیا کا بہترین ملک قرار دے دیا
۱ گھنٹے پہلے

اسرائیلی امریکن کانٹینٹ کری ایٹر تال ڈوریک نے پاکستان کو قدرتی حسن، لذیذ کھانوں اور مہمان نواز عوام کی وجہ سے دنیا کا بہترین ملک قرار دیا ہے۔ 

 

اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ متعدد ممالک کا سفر کر چکے ہیں، لیکن پاکستان کے خوبصورت مناظر، بہترین کھانے اور لوگوں کا رویہ انہیں سب سے زیادہ پسند آیا۔ 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق تال ڈوریک دوہری شہریت رکھتے ہیں اور ان کی پرورش امریکی شہر میامی میں ہوئی۔ 

 

واضح رہے کہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات موجود نہیں جبکہ اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں