سردیوں میں چائے میں لونگ کے فوائد: قوت مدافعت اور ہاضمہ دونوں میں بہتری

news-banner

تازہ ترین - 14 دسمبر 2025

سردیوں کے ٹھنڈے موسم میں گرم چائے کا ایک کپ جسم کو گرمی فراہم کرنے کے ساتھ صحت کے کئی فوائد بھی دیتا ہے۔ 

 

ماہرین کے مطابق، چائے میں شامل چھوٹا سا مصالحہ، لونگ، نہ صرف ذائقے میں اضافہ کرتا ہے بلکہ جسمانی صحت کے لیے بھی بے شمار فائدے رکھتا ہے۔

 

لونگ معدے کے ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اور پیٹ میں جلن یا گیس کی شکایت کو کم کرتا ہے۔ 

 

یہ گلے کی خشکی اور خراش دور کرنے میں مددگار ہے اور منہ کی بدبو ختم کرنے کے ساتھ مسوڑھوں کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے کیونکہ اس میں جراثیم کش خصوصیات موجود ہیں۔

 

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور لونگ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے اور بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت بڑھاتی ہے۔

 

 ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں چائے میں لونگ شامل کرنے سے جسم کو سکون اور توانائی دونوں حاصل ہوتی ہیں، اور یہ مجموعی صحت کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ہے۔