تازہ ترین - 27 دسمبر 2025
امریکا نے قومی سلامتی کے نام پر چین کی ڈرون کمپنی ڈی جے آئی کی نئی ڈرونز پر پابندی عائد کر دی
تازہ ترین - 27 دسمبر 2025
امریکا نے قومی سلامتی کے پیش نظر چین کی معروف ڈرون ساز کمپنی ڈی جے آئی کے تمام نئے ڈرونز کی درآمدات اور فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن (FCC) نے ڈی جے آئی، اوٹیل اور دیگر غیر ملکی ڈرونز اور ان کے پرزوں کو اپنی ‘کوورڈ لسٹ’ میں شامل کر لیا ہے۔
ڈی جے آئی دنیا کی سب سے بڑی ڈرون ساز کمپنی ہے اور امریکہ میں کنزیومر ڈرون مارکیٹ کا تقریباً 80 فیصد حصہ رکھتی ہے۔
تاہم، ایف سی سی نے واضح کیا ہے کہ موجودہ ڈیوائس ماڈلز، جن کی پہلے ہی منظوری ٹیلی کام ریگولیٹر نے دے دی تھی، کی درآمد، فروخت یا استعمال پر پابندی نہیں ہوگی۔
یہ پابندی ماضی میں خریدے گئے ڈرونز پر بھی لاگو نہیں ہوگی۔
دیکھیں

