تحقیق: موبائل پیغامات ٹی بی کے مریضوں میں سیگریٹ نوشی ترک کرنے میں مددگار ثابت

news-banner

تازہ ترین - 27 دسمبر 2025

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر ٹی بی کے مریض سیگریٹ نوشی چھوڑ دیں تو وہ تیزی سے صحتیاب ہو سکتے ہیں، اور موبائل فون کے ذریعے بھی اس عمل میں مدد مل سکتی ہے۔

 

ٹرائل کے دوران مریضوں کو حوصلہ افزا پیغامات بھیجے گئے تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا اس سے سیگریٹ نوشی ترک کرنے میں مدد ملتی ہے یا نہیں۔

 

 جاما میں شائع نتائج کے مطابق، وہ افراد جنہیں زیادہ تعداد میں پیغامات موصول ہوئے، انہوں نے چھ ماہ کے لیے سیگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی، جبکہ کم پیغامات موصول ہونے والے افراد کی شرح تین گنا کم رہی۔

 

تحقیق کے سربراہ پروفیسر کامران صدیقی نے بتایا کہ بنگلادیش اور پاکستان میں 1080 ٹی بی کے مریضوں پر یہ تحقیق کی گئی، جن میں سے 720 افراد کو روزانہ حوصلہ افزا ٹیکسٹ میسجز بھیجے گئے، ابتدائی دو ماہ روزانہ اور بعد کے چار ماہ میں ماہانہ بنیاد پر۔ 

 

باقی 360 افراد کو پرنٹ شدہ معلومات فراہم کی گئیں۔

 

نتائج کے مطابق، ٹیکسٹ میسجز وصول کرنے والے 41 فیصد افراد نے چھ ماہ کے لیے سیگریٹ نوشی ترک کر دی، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ موبائل پیغامات ایک مؤثر اور آسان طریقہ ہو سکتا ہے۔