کھیل - 02 جنوری 2026
بھارت نے پانی کا رخ موڑا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا: کمشنر فار انڈس واٹر
دنیا - 02 جنوری 2026
کمشنر فار انڈس واٹر سید محمد مہر علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے یا اس کا رخ موڑنے کی کوشش کی تو اسے ایکٹ آف وار تصور کیا جائے گا۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے دریاؤں کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، جبکہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی بار بار خلاف ورزی کر رہا ہے۔
سید محمد مہر علی شاہ نے مزید بتایا کہ بھارت نے دریائے چناب پر جاری منصوبوں کی مکمل تفصیلات پاکستان کے ساتھ شیئر نہیں کیں، حالانکہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت اس کا پابند ہے کہ وہ تمام منصوبوں کی تفصیلات فراہم کرے۔
دیکھیں

