تازہ ترین - 02 جنوری 2026
عثمان خواجہ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
کھیل - 02 جنوری 2026
پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
39 سالہ خواجہ نے یہ اعلان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس میں کیا۔
اس موقع پر ان کے والدین، اہلیہ اور دونوں بیٹیاں بھی موجود تھیں۔ عثمان خواجہ نے بتایا کہ سڈنی میں کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ ان کے 15 سالہ بین الاقوامی کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ شہر ان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ وہ یہاں پروان چڑھے اور کرکٹ دیکھتے ہوئے جوان ہوئے۔
خواجہ نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر چکے ہیں۔ تاہم وہ بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کوئنزلینڈ کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔
عثمان خواجہ آسٹریلیا کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شامل ہیں، جنہوں نے 87 ٹیسٹ میچز میں 6206 رنز بنائے اور 16 سنچریاں سکور کیں۔
دیکھیں

