تازہ ترین - 02 جنوری 2026
سوئٹزرلینڈ میں اسکی ریزورٹ کے بار میں آگ، ہلاکتیں 47 اور زخمی 115 ہوگئے
دنیا - 02 جنوری 2026
سوئٹزرلینڈ کے مشہور اسکی ریزورٹ ٹاؤن میں ایک بار میں سالِ نو کی تقریب کے دوران لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہو گئی ہے، جبکہ 115 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر پیش آیا، جب بار میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
سوئس حکام نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔
فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں فرانس کے 8 شہری تاحال لاپتہ ہیں۔
دیکھیں

