تازہ ترین - 02 جنوری 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر
کاروبار - 02 جنوری 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں تاریخ ساز تیزی دیکھنے میں آئی۔
جمعے کے روز حصص بازار میں شیئرز کی خرید و فروخت کے دوران زبردست تیزی کا رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1935 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 291 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں نے مارکیٹ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، جس کے باعث انڈیکس نے مسلسل ایک لاکھ 75 ہزار، 76 ہزار، 77 ہزار اور اب 78 ہزار کی نفسیاتی حدیں عبور کر لی ہیں۔
دیکھیں

