کھیل - 02 جنوری 2026
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: متوفی سرکاری ملازمین کے بچوں کو کوٹے پر ملازمت کا حق برقرار
پاکستان - 02 جنوری 2026
سپریم کورٹ نے متوفی سرکاری ملازمین کے بچوں اور ورثا کو کوٹے پر ملازمت دینے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے دائر کی گئی اپیلیں مسترد کر دیں۔
جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے متفقہ طور پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ سندھ سول سرونٹس قانون کا رول 11-A ایک فلاحی قانون ہے، جس کا مقصد دورانِ ملازمت وفات پانے والے، معذور یا نااہل قرار دیے گئے سرکاری ملازمین کے خاندانوں کو سہارا فراہم کرنا ہے۔
عدالت نے کہا کہ فلاحی قوانین کی تشریح ہمیشہ وسیع مقاصد اور ہمدردانہ انداز میں کی جانی چاہیے تاکہ مستحق افراد کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔
فیصلے میں واضح کیا گیا کہ اگر کسی سرکاری ملازم کے انتقال کے وقت اس کے بچے نابالغ ہوں اور بیوہ کو ملازمت نہ دی گئی ہو تو بچوں کے بالغ ہونے پر درخواست دینے کے حق کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔
جنرل پوسٹ آفس اسلام آباد کیس کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا حکم آئندہ کے لیے نافذ العمل ہوگا اور اس کا اطلاق ماضی کے مقدمات پر نہیں ہوگا۔
دوسری جانب، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں ایک اور بنچ نے منشیات کے مقدمے میں ایک اہم آئینی نکتہ طے کرتے ہوئے قرار دیا کہ وفاقی قانون کی موجودگی میں صوبائی قانون کے تحت زیادہ سخت سزا دینا آئین کے آرٹیکل 143 اے کی خلاف ورزی ہے۔
دیکھیں

