دنیا - 02 جنوری 2026
پل ڈوگراں کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 31 مقدمات میں مطلوب ملزم ہلاک
پاکستان - 02 جنوری 2026
پل ڈوگراں 459 ای بی کے قریب پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 31 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس نے حقِ حفاظتِ خوداختیاری کے تحت جوابی کارروائی کی۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
فیس ٹریس ایپ اور سی آر او کی مدد سے ہلاک ملزم کی شناخت غلام نبی ولد غلام رسول کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزم لاہور اور وہاڑی میں درج 31 مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔
ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک ناجائز 30 بور پستول اور دو چوری شدہ موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں۔
لاش کو قانونی کارروائی کے لیے پوسٹ مارٹم کی غرض سے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دیکھیں

