روس وینزویلا آئل ٹینکر کے تحفظ کے لیے میدان میں، امریکا کو تعاقب ترک کرنے کی وارننگ

news-banner

دنیا - 02 جنوری 2026

روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ بحر اوقیانوس میں وینزویلا جانے والے آئل ٹینکر کا تعاقب بند کرے، جس پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق وینزویلا کا آئل ٹینکر بیلا ون امریکی کوسٹ گارڈ کی گرفت سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ امریکا کا مؤقف ہے کہ یہ جہاز غیر قانونی طور پر وینزویلا کے لیے تیل لے جا رہا ہے اور سمگلنگ میں ملوث ہے۔

 

امریکی پابندیاں وینزویلا کے آئل سیکٹر پر دباؤ ڈالنے کے لیے لگائی گئی ہیں تاکہ صدر نکولس مادورو پر سیاسی و اقتصادی اثر ڈالا جا سکے۔

 

 روس نے واضح کیا ہے کہ امریکا کی مداخلت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے۔

 

روس وینزویلا کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا ہے، اور امریکا کی جانب سے تعاقب جاری رہنے سے عالمی سطح پر دونوں طاقتوں کے درمیان تناؤ بڑھ سکتا ہے۔