سٹاک مارکیٹ کا ریکارڈ جاری، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی بلند سطح پر

news-banner

کاروبار - 05 جنوری 2026

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان جاری ہے اور ریکارڈز بنتے رہنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

 

کاروباری ہفتے کے پہلے دن بھی مارکیٹ میں شروعات سے ہی زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 2,700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

 

ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 181,790 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ 2,679 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 179,034 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

 

دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈالر 280.11 روپے سے کم ہو کر 280.10 روپے پر آگیا۔