پاکستان - 08 جنوری 2026
میں اغوا ہوا ہوں، اب بھی وینزویلا کا صدر ہوں، الزامات بے بنیاد ہیں: مادورو
دنیا - 06 جنوری 2026
نیویارک: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکی عدالت میں اپنے خلاف عائد الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں، ایک مہذب انسان ہیں اور بدستور وینزویلا کے صدر ہیں، جبکہ انہیں زبردستی اغوا کر کے امریکا لایا گیا ہے۔
عدالتی کارروائی کے دوران مادورو اور ان کی اہلیہ کو بروکلن سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مین ہیٹن منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں بکتر بند گاڑی میں وفاقی عدالت لایا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق مادورو کو قیدیوں کا یونیفارم پہنایا گیا تھا اور وہ ہتھکڑیوں میں جکڑے ہوئے تھے، جبکہ کارروائی کو سمجھنے کے لیے انہوں نے ہسپانوی زبان کے ہیڈفون استعمال کیے۔
جج کی جانب سے شناخت پوچھے جانے پر مادورو نے خود کو وینزویلا کا صدر قرار دیا۔
عدالت میں ان پر منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی سمیت متعدد الزامات پڑھ کر سنائے گئے، تاہم مادورو نے تمام الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ جن جرائم کا ذکر کیا جا رہا ہے ان سے ان کا کوئی تعلق نہیں اور وہ ایک سیاسی سازش کا نشانہ بنے ہیں۔
مادورو کی اہلیہ نے بھی عدالت میں اپنی بے گناہی پر زور دیا۔
عدالت نے مقدمے کی آئندہ سماعت 17 مارچ کو مقرر کرتے ہوئے مادورو اور ان کی اہلیہ کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
دیکھیں

