دنیا - 14 مارچ 2026
مردوں میں گنج پن کی بڑی وجہ سامنے آگئی: نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف
تازہ ترین - 14 مارچ 2026
دنیا بھر میں بالوں کا جھڑنا ایک عام مسئلہ بن چکا ہے، خاص طور پر مردوں میں یہ نہ صرف ظاہری بلکہ نفسیاتی دباؤ کا سبب بھی بن رہا ہے۔
ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مردانہ گنج پن کی ایک بڑی اور نظر انداز کی جانے والی وجہ آنتوں کی خراب صحت ہو سکتی ہے۔
بھارتی ادارے ترایا ہیلتھ کی تحقیق میں دسمبر 2024 سے دسمبر 2025 کے دوران بھارت کے دس علاقوں کے 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد مردوں کے صحت سے متعلق خود فراہم کردہ اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔
تحقیق میں مہاراشٹر، اتر پردیش، دہلی این سی آر، تلنگانہ، بہار، راجستھان، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، گجرات اور تمل ناڈو شامل تھے۔
ماہرین نے آنتوں کی صحت جانچنے کے لیے قبض کی شکایات کو بنیادی پیمانہ بنایا۔
نتائج سے ظاہر ہوا کہ 2025 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کم مردوں نے بہتر نظامِ ہاضمہ کی اطلاع دی جبکہ شہری اور مصروف علاقوں میں آنتوں کی صحت زیادہ تیزی سے خراب ہوئی۔
تلنگانہ میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی، اس کے بعد راجستھان اور دہلی این سی آر کا نمبر آیا۔
تحقیق کے مطابق جدید طرزِ زندگی اس رجحان کی بڑی وجہ ہے، جس میں فاسٹ فوڈ، پراسیسڈ خوراک، بے ترتیب کھانے کے اوقات، پانی کی کمی اور ذہنی دباؤ شامل ہیں۔
اہم نکات:
- آنتیں جسم میں پروٹین، آئرن، زنک اور وٹامن بی جذب کرتی ہیں، جو بالوں کی نشوونما کے لیے ضروری ہیں۔
- نظامِ ہاضمہ متاثر ہونے سے غذائی اجزاء بالوں کی جڑوں تک نہیں پہنچ پاتے۔
- آنتوں کی خراب صحت جسم میں مسلسل سوزش پیدا کرتی ہے، جس سے بال قبل از وقت جھڑنے لگتے ہیں۔
- بالوں کا گرنا صرف خوبصورتی کا مسئلہ نہیں بلکہ جسم کے اندرونی مسائل کی ابتدائی علامت بھی ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بالوں کے علاج کے ساتھ ساتھ آنتوں کی صحت، غذائیت، ہارمونز اور ذہنی دباؤ پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔
دیکھیں

