حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا

news-banner

کاروبار - 14 مارچ 2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا اعلامیہ پیٹرولیم ڈویژن نے جاری کر دیا ہے۔

 

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، جب تک کہ کوئی نیا فیصلہ نہ ہو۔

 

یہ فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہدایت نامے کے بعد کیا گیا ہے، جنہوں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات مہنگی نہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ 

 

وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد عام آدمی پر بوجھ کم کرنا اور مشکل حالات میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔