تازہ ترین - 14 مارچ 2026
لبنان پر اسرائیلی حملے، ہلاکتوں کی تعداد 826 تک پہنچ گئی
دنیا - 14 مارچ 2026
لبنان پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 826 ہوگئی ہے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 106 بچے اور 65 خواتین بھی شامل ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ حملوں میں 31 ہیلتھ ورکرز بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ 2 مارچ سے جاری حملوں میں 2 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ اسرائیلی فضائی حملوں کے باعث 5 اسپتال بند کر دیے گئے ہیں۔
دیکھیں

