برطانیہ اور فرانس نے امریکی گرین لینڈ دھمکی کو مسترد کر دیا

news-banner

دنیا - 06 جنوری 2026

لندن: برطانیہ اور فرانس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکی کو مسترد کر دیا ہے۔

 

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ گرین لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام اور ڈنمارک کی حکومت کا حق ہے، اور برطانیہ اس معاملے میں ڈنمارک کی وزیراعظم کے ساتھ کھڑا ہے۔

 

فرانس نے بھی گرین لینڈ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرحدیں طاقت کے ذریعے تبدیل نہیں کی جا سکتیں اور گرین لینڈ کے عوام خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ 

 

فرانس کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے وینزویلا میں امریکی کارروائی کے حوالے سے عالمی قوانین کے احترام پر زور دیا اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔

 

گرین لینڈ کے وزیراعظم جینس نیل سن نے بھی امریکی دھمکی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گرین لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ ہمارے عوام کریں گے اور امریکا کے ساتھ تعلقات احترام اور مناسب چینلز کے ذریعے بہتر کیے جا سکتے ہیں۔

 

امریکی صدر ٹرمپ نے قبل ازیں کہا تھا کہ قومی سلامتی کے نقطہ نظر سے امریکا کو گرین لینڈ کی ضرورت ہے۔