Pakistan
ہمارے جہاز جنگ میں آزمائے جا چکے، اتنے آرڈرز مل رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہو سکتی ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاعی جہاز بھارت کے ساتھ جنگی صورتحال میں کامیابی سے آزمائے جا چکے ہیں اور اب انہیں بھاری تعداد میں آرڈرز موصول ہو رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مئی 2025 میں پاکستان نے بھارت اور افغانستان کے خلاف اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کامیابیوں سے پاکستان کی عالمی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے اور ممکن ہے آئندہ چھ ماہ میں آئی ایم ایف کی ضرورت بھی نہ رہے۔
وزیر دفاع نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ واقعی انسانیت کا دوست ہے تو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کرے۔