Pakistan

شیخوپورہ میں بارش کے پانی میں ڈوب کر 3بچے جاں بحق

شیخوپورہ میں بارش کے پانی میں ڈوب کر 3بچے جاں بحق
۱ منٹ پہلے

شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالہ کی پٹھان کالونی میں بارش کے جمع پانی میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

 

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ 

 

اطلاعات کے مطابق نالہ بھیٹر کا بند ٹوٹنے کے باعث سیلابی اور بارش کا پانی آبادی میں جمع ہوگیا تھا، جہاں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

 

 اہلِ علاقہ نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے نکاسی آب کے ناقص انتظامات کو حادثے کی وجہ قرار دیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں