پاکستان - 08 جنوری 2026
ٹرمپ کا اعلان: وینزویلا 30 تا 50 ملین بیرل تیل امریکا فراہم کرے گا
دنیا - 07 جنوری 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کے عبوری حکام 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکا کے حوالے کریں گے۔
ٹرمپ کے مطابق یہ تیل مارکیٹ کے نرخ پر فروخت ہوگا اور حاصل ہونے والی رقم ان کے کنٹرول میں رہے گی تاکہ یہ وینزویلا اور امریکا دونوں کے عوام کے فائدے کے لیے استعمال ہو۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا سے تیل امریکا میں ریفائنریز تک پہنچایا جائے گا، اور انہوں نے وزیر توانائی کرس رائٹ کو منصوبے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے دسمبر کے وسط سے وینزویلا کے تیل کی درآمدات روک رکھی تھیں۔
توقع ہے کہ امریکی تیل کمپنیوں کے سربراہ جمعرات کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے تاکہ وینزویلا میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی جا سکے۔
واضح رہے کہ امریکی افواج نے گزشتہ ہفتے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے امریکا منتقل کیا تھا، جس کے بعد یہ منصوبہ سامنے آیا۔
دیکھیں

