Pakistan

اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا، وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا، وارنٹ گرفتاری جاری
۲۹۰ دن پہلے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

 

 شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

 

عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کا زبانی فیصلہ سنایا۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔

 

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔

 

 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں