اداکارہ ریحما زمان کی ہلدی اور ڈھولکی کی رنگا رنگ تقریبات، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 08 جنوری 2026

لاہور: پاکستان کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ ریحما زمان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

 

 اداکارہ کی ہلدی اور ڈھولکی کی تقریبات میں ان کے دلکش انداز نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

 

ریحما زمان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم وقت میں اپنی اداکاری اور خوبصورتی سے نمایاں مقام بنایا۔

 

 وہ ’منت مراد‘، ’محشر‘، ’میرے سپنے‘، ’بے رخی‘، ’میرے بن جاؤ‘ اور ’شطرنج‘ جیسے ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکی ہیں، جبکہ ان دنوں ڈرامہ ’میں زمین تو آسمان‘ میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

 

اداکارہ کا نکاح گزشتہ سال دسمبر میں برطانیہ میں مقیم ایک نیورو سرجن سے ہوا تھا، جبکہ رواں سال شادی کی تقریبات کا انعقاد قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کی موجودگی میں کیا گیا۔

 

ریحما زمان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی مختلف تقریبات کی جھلکیاں شیئر کرنا شروع کیں۔

 

 ہلدی کی نجی تقریب میں انہوں نے گلابی اور فیروزی رنگ کا خوبصورت کڑھائی دار لانگ شرٹ زیب تن کیا، جس کے ساتھ سادہ فلیپر، پونی ٹیل ہیئر اسٹائل اور نفیس زیورات نے ان کے انداز کو مزید نکھار دیا۔

 

اداکارہ تصاویر میں اپنے والدین اور چھوٹے بھائی کے ہمراہ خوشگوار اور پُرمسرت نظر آئیں۔

 

 اس کے علاوہ ڈھولکی کی تقریب میں ریحما نے سبز رنگ کا دیدہ زیب مہندی لباس پہنا، جو دبکہ کڑھائی سے مزین تھا، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔