دنیا - 09 جنوری 2026
کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی رومانوی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
انٹرٹینمنٹ - 08 جنوری 2026
امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے تعلقات ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، جہاں دونوں کی قربت پر مبنی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
حال ہی میں کیٹی پیری نے انسٹاگرام پر اپنی تعطیلات کی چند تصاویر شیئر کیں، جن میں ایک تصویر نے خاص طور پر مداحوں کی توجہ حاصل کی۔ تصویر میں ایک خوبصورت ساحلی مقام پر کیٹی پیری، جسٹن ٹروڈو کے گلے پر بوسہ دیتی دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ جسٹن مسکراتے ہوئے کیمرے کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
کیٹی پیری کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ان کے سابق شریکِ حیات اور معروف اداکار اورلینڈو بلوم بھی نظر آئے۔
اگرچہ دونوں گزشتہ برس علیحدگی اختیار کر چکے ہیں، تاہم وہ اپنی بیٹی کی پرورش کے لیے دوستانہ تعلقات برقرار رکھتے ہوئے ایک ساتھ وقت گزارتے دکھائی دیے۔
واضح رہے کہ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ ماہ ہی سوشل میڈیا پر اپنے تعلقات کو عوامی سطح پر ظاہر کیا تھا، جس کے بعد سے دونوں کے رشتے پر عالمی میڈیا میں خاصی بحث جاری ہے۔
دیکھیں

